کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ شروع


کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے اور لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

لندن میں طوفانی بارشیں: سڑکوں پر سیلابی صورتحال، ٹرین سروس معطل

ہم نیوز کے مطابق گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور پورٹ قاسم سمیت اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ہو رہی ہے۔

اس وقت کراچی کی معروف شاہرہا آئی آئی چندریگر روڈ، ایوان صدر روڈ، اولڈ سٹی ایریا اور صدرسمیت اطراف کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسلا دھار بارش کا امکان

ہم نیوز کو ناظم آباد، لیاقت آباد، گولیمار، گارڈن، ڈیفنس، کلفٹن اور شاہراہ فیصل سمیت اطراف کے مکینوں نے بھی بتایا ہے کہ ان کے علاقے میں بارش ہو رہی ہے۔

کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ بارش کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کے جمع ہونے کی شکایت ملنے لگی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش، بجلی معطل

ہم نیوز کے مطابق بارش کے فوراً بعد پی آئی بی کالونی، طارق روڈ، ناظم آباد ، گلشن اقبال، لیاقت آباد، گلستان جوہر، گلشن حدید اور دیگرعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جو لوگوں کے لیے اذیت کا سبب ہے۔


متعلقہ خبریں