آزاد کشمیر: جہلم ویلی میں وفاقی وزرا کے قافلے پر پتھراؤ، گارڈز کی ہوائی فائرنگ

آزاد کشمیر: جہلم ویلی میں وفاقی وزرا کے قافلے پر پتھراؤ، گارڈز کی ہوائی فائرنگ

جہلم ویلی: وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا ہے۔ یہ بات علاقہ ایس ایس پی نے بتائی ہے۔

کشمیر کو آپ کے والد نے بیچا تھا، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے جہلم ویلی سے گزرنے والے وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔

علاقہ ایس ایس پی کے مطابق وفاقی وزرا کے قافلے میں شامل گارڈز نے جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی ہے۔

آزاد کشمیر: عید الاضحیٰ کی صرف ایک عام تعطیل ہو گی

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کچھ دیر قبل پٹکہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے اڈے دینے سے انکار کیا تو بلاول سی وی لےکر امریکہ پہنچ گئے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑا اور ان لوگوں نے راجیو گاندھی کواسلام آباد بلایا تو سڑکوں سے کشمیر کے بورڈ ہٹا دیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اڈے دینےسے انکارکیا تو یہ سی وی لے کر پہنچ گیا کہ میں خدمت کے لیے تیار ہوں۔

ہم بتا رہے ہیں، افغانستان میں حالات خراب ہورہے ہیں، دنیا آنکھیں چرا رہی ہے: فواد چودھری

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو پسماندہ صوبہ بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ پاکستان کو بھی سندھ جیسا بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ دھاندلی کا شور وہ مچارہے ہیں جنہیں اپنی ہار نظر آرہی ہے۔


متعلقہ خبریں