بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ

این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو بڑھا کر پچاس فیصد کر دیا، اس فیصلے کا اطلاق 15 جولائی سے ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق روزانہ دو سے تین ہزار تک افراد پاکستان آ سکیں گے ۔

کورونا کیسز میں اضافہ: این سی او سی کا تشویش کا اظہار

اس کے علاوہ این سی او سی نےیکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ویکسین لازمی قرار دی ہے۔

این سی او سی نے انتظامات کیلئے تمام ایئرپورٹ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جب کہ عید کی چھٹیوں پر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات اور و یکسی نیشن لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں