حکومت کا کالعدم تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان مسئلہ افغانستان پر خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے معاملے پر قائم کمیٹی نے رپورٹ پیش کر دی، کمیٹی کے مطابق تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ درست تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کلعدم تحریک لبیک پر ہماری پولیس کے اہلکاروں کو شہید کرنے ، ان پر تشدد کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست پر ریویو کمیٹی تشکیل دیدی گئی، فواد چودھری

خیال رہے کہ واضح رہے کہ تحریک لبیک نے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کروائی تھی جس میں کہا گیا کہ تحریک لبیک پر سے پابندی ختم کی جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک لبیک سیاسی جماعت ہے اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، 2018 کے الیکشن میں بھی حصہ لیا اور ڈسکہ ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کا امیدوار تیسرے نمبر پر آیا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ غلط ہے پابندی ختم کی جائے۔

بعد ازاں مئی میں حکومت نے کالعدم تحریک لبیک کی درخواست پر ریویو کمیٹی تشکیل دی تھی۔


متعلقہ خبریں