چین میں ہوٹل کی عمارت منہدم،8 افراد ہلاک


مشرقی چین کے شہر سوزہو میں سیجی کیؤان ہوٹل کی عمارت گرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت برائے ہنگامی صورتحال کی انتظامیہ نے جائے وقوعہ کی طرف امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہوٹل کی عمارت گرنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

امدادی کارکن گمشدہ لوگوں کی تلاش کے لئے کرین، سیڑھی، دھات کٹر اور کتوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس آپریشن میں 600 افراد سمیت زلزلے کی ریسکیو ٹیم اور 120 گاڑیاں شامل ہیں۔

سیجی کیؤان نسبتا سستا ہوٹل ہے جو 2018 میں کھولا گیا تھا۔ گرنے والے حصے میں  تین منزلہ عمارت شامل ہے۔

حادثے کے وقت زیادہ ترہوٹل میں ٹھرے مہمان موجود تھے۔ آن لائن بکنگ سائٹ نے بتایا ہے کہ ہوٹل میں 54 کمرے تھے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ملبے تلے دبے 23 افراد میں سے چھ کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 17 کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں