دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول

دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول بنا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت کے ساتھ کئی ریکارڈ کی حامل ہے۔ دبئی میں اب تیراکی کے شوقین افراد کے لیے دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول بنا کر ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنا دیا گیا ہے۔

دبئی کے اس گہرے سوئمنگ پول کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ اس سوئمنگ پول میں فی الحال صرف دعوت نامے پر جانے کی اجازت ہے۔

دبئی کا یہ سوئمنگ پول 60 میٹر یعنی تقریباً 200 فٹ گہرا ہے اور یہ کسی بھی سوئمنگ پول سے 15 میٹر زیادہ گہرا ہے اور اس میں ایک کروڑ 60 لاکھ لیٹر پانی کی جگہ ہے جو چھ اولمپک سائز کے سوئمنگ پولز کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر کے نخرے، ماہی گیر نے گود میں اٹھا لیا

سوئمنگ پول میں تفریحی اور حفاظت کی غرض سے 50 کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ یہاں ایک گھنٹے کی غوطہ خوری کی قیمت 135 ڈالر سے لے کر 410 ڈالر کے درمیان رکھی گئی ہے اور اسے عوام کے لیے جلد کھول دیا جائے گا۔

’ڈیپ ڈائیو دبئی‘ کے ڈائریکٹر جیرڈ جبلونسکی کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا سے ہے۔


متعلقہ خبریں