لاہور: لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں کتے کے کاٹنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔
لیاقت آباد تھانے کی حدود میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے 6 سالہ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے بلال کے بھائی کے مطابق بلال گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران بلال کو کتے نے گردن سے دبوچ لیا جسے کتے سے بڑی مشکل سے چھڑوایا گیا اس دوران بلال کی سانس کی نالی کٹ گئی۔
بلال کی موت کی خبر سن کر اس کی والدہ غم سے نڈھال ہو گئیں اور انہیں غشی کے دورے پڑنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے انصاف مانگنے والی خاتون ٹیچر کا پلاٹ واگزار کرا لیا گیا
بچے کے والد کا کہنا تھا کہ علاقے میں اس طرح کے تین واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔