حیدر آباد: مال بردار ٹرین حادثے کا شکار، دو ہفتوں میں چھٹا حادثہ

حیدر آباد: مال بردار ٹرین حادثے کا شکار، دو ہفتوں میں چھٹا حادثہ

حیدرآباد: مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جامشورو کوٹری اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ڈھرکی ٹرین حادثہ: 9 افسران و ملازمین معطل

ہم نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں دو روز قبل بھی اسی مقام پر پٹری سے اتر گئی تھیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حیدرآباد، کوٹری اسٹیشن کے قریب صرف دو ہفتوں میں ٹرین کا یہ چھٹا حادثہ ہے۔

ٹرین حادثہ: ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

ہم نیوز نے پاکستان ریلوے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ مال بردارٹرین کی بحالی کے لیے پی ڈبلیو آئی کا عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے متعلقہ حکام کے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ حیدرآباد کے قریب 100 فٹ کا حصہ مال بردار ٹرین کی بوگیاں گرنے سے بری طرح خراب ہوگیا ہے۔

کراچی جانیوالی مسافر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

ہم نیوز نے متعلقہ ریلوے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے لیے متعلقہ عملہ جائے وقوع پر پہنچ چکا ہے اور اس نے اپنا کام بھی شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں