دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت زرعی ڈیش بورڈ پر پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بیرون ملک دوروں کے دوران دستخط شدہ معاہدوں کے مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈیش بورڈ کی مدد سے زرعی اجناس کی طلب و رسد اور زرعی ڈیش بورڈ اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کو یقینی بنانے پر بریفنگ دی گئی۔

عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں، شوکت ترین

اس کے علاوہ معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بیرون ملک سے آئے سربراہان سے کیے گئے معاہدوں پر بھی بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایگری ڈیش بورڈ کو جلد فعال بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غذائی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے اس شعبے میں جدت لارہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایسے منصوبے جو ملکی مفاد کیلئے اہم ہیں ان کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔


متعلقہ خبریں