پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
کارڈف کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جیت کے لیے انگلینڈ کو 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ مالان 68 اور زیک کراولی 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس جیت کے ساتھ انگلینڈ کو تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔
قبل ازیں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
قومی ٹیم کی پہلی وکٹ اننگز کی پہلی گیند پر گر گئی جب امام الحق ثاقب محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کریز پر آئے اور ان کا سفر بھی محض دو گیندوں تک محدود رہا اور ثاقب کی گیند پر سلپ میں کیچ تھما بیٹھے۔
لڑکھتی بیٹنگ لائن کو سنبھالا دینے محمد رضوان کریز پر آئے اور 13 رنز بنا کر وہ گریگری کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
اوپر نیچے وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور اننگز کے 35 ویں اوور میں 141 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے چار جب کہ میٹ پارکسن اور اورٹن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم میں صہیب مقصود کی واپسی ہوئی ہے جب کہ سعود شکیل کا ڈیبیو ہوا۔
دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، شاداب خان،حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، اور حارث رؤف شامل ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
England got 11 changes from the last ODI – one of the rare things in world cricket. #ENGvPAK pic.twitter.com/sVY0q5weBX
— Johns. (@CricCrazyJohns) July 8, 2021