اٹھارہ سالہ لڑکا دانیال حسین نے امیر بننے کی خاطر اپنی دو بہنوں نکول سمالمین اور بلبا ہنری کو ایک پارک میں قتل کر دیا۔ دونوں بہنیں وہاں برتھ ڈے پارٹی منا رہی تھیں۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق دانیال کے گھر سے لکھا ہوا ایک خط ملا۔ خط کی ہیڈلائن تھی کہ فاردی مائیٹی کنگ لوسیفورج روفوکال، لوسیفوج روفوکال شطانی مسلکوں میں جہنم کی حکومت کے خزانے کا انچارج ہے۔
بچکانہ تحریرکے اس خط میں دانیال نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ جب تک وہ آزاد ہے اور جسمانی طور پر اس قابل ہے تو وہ چھ ماہ میں چھ قربانی دے گا۔ اس طرح کرنے سے دانیال کو میگا لاٹری جیتنی تھی اور دولت سے مالامال ہونا تھا۔
اس معاہدے کے اختتام پر دانیال نے اپنے دستخط کیے اور شیطان کے دستخط کی جگہ خالی چھوڑ دی۔
دانیال اولیول کا طالب علم ہے اور یہ چار بہن بھائی ہیں۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دانیال کا خاندان مشکالات کا شکار تھا اور اکثر ان کے گھر سے شور کی آوزیں سنائی دیتی تھی۔ داینال کے والدین اس کی غلط صحبت کی وجہ سے پرشان تھے۔
پولیس نے دانیال کی گرفتاری کے بعد اس کے کمپیوٹر کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ایسی ویب سائیٹس جن پر شطانی نظریات کی بات کی جاتی ہے اس پر بھی جاتے تھے۔ یہ بھی بتایا کہ دانیال دائیں بازو کے نظریات کے بارے میں ریسرچ کر رہا تھا۔