وفاقی حکومت نے 660 سی سی سے لے کر 1 ہزار سی سی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ایک دو روز میں اطلاق ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 660 سی سی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ پانچ ہزار روپے تک کمی ہو گی جب کہ 1 ہزار سی سی کی گاڑی کی قیمت ایک لاکھ بیالیس ہزار روپے کم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب گاڑیوں کی بکنگ رجسٹریشن کے ساتھ ہی ہو گی، جو گاڑی بک کروائے گا رجسٹریشن بھی اسی کے نام سے ہو گی۔ ہمارا ٹارگٹ 5 لاکھ گاڑیاں بنانے کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب