پشاور: عظیم اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

پشاور: عظیم اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

پشاور: عظیم اداکار محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار کا ممبئی بھارت میں انتقال ہوا تو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ان کے کروڑوں چاہنے والوں کو شدید صدمہ پہنچا۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالے دلیپ کمار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے سپر اسٹار دلیپ کمار کی تدفین میں صرف 20 افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی۔ ان کی تدفین جوہو قبرستان میں کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے بالی وڈ کی ممتاز و معروف شخصیات اور قریبی عزیز و رشتہ داروں کے علاوہ کسی دوسرے کو ان کے گھر میں جانے کی بھی اجازت نہیں دی۔

دلیپ کمار: 1950 کی دہائی میں سب سے پہلے ایک لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا

دلیپ کمار کی پیدائش پاکستانی شہر پشاور میں ہوئی تھی جہاں آج بھی ان کا آبائی مکان انتہائی خستہ حالت میں موجود ہے جس کی اب تزئین و آرائش  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کے لیے مکان کو گزشتہ دنوں باقاعدہ خرید لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کے انتقال کی خبر جیسے ہی آئی تو پشاور میں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان کے آبائی مکان پہ جمع ہوگئی اور انہوں نے عظیم اداکار کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

یوسف خان کا پہلا انٹرویو: اردو زبان کامیابی کی ضمانت بنی اور پھر سب کچھ بدل گیا

پشاور میں بالی وڈ کے عظیم اداکار محمد یوسف خان کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔


متعلقہ خبریں