وزیر اعظم کا سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے کا فیصلہ


وزیر اعظم عمران خان نے سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خیال رہے کہ گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ صدرمملکت عارف علوی کو بھجوایا جو انہوں نے منظور کر لیا۔

وزیراعظم نے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے استعفیٰ مانگ لیا

یاد رہے کہ 30 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے امان اللہ خان یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

وزیراعظم  نے گورنر بلوچستان کو خط میں لکھا تھا کہ کورونا کے باعث آپ سے ملاقات ممکن نہیں۔ بلوچستان میں نیا گورنرتعینات کرنا چاہتے ہیں ۔

درخواست ہے کہ آپ مستعفی ہو جائیں۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان یونیورسٹی واقعے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، گورنر بلوچستان

وزیراعظم نے خط میں گورنر بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکردگی پر کوئی منفی تاثر نہیں رکھتا۔


متعلقہ خبریں