ملک میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں ریکارڈ اضافہ


ملک میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 24 ہزار 284 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے پہلے 2018 میں 20،811 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی تھی۔ اگر موجودہ حکومت ترسیل کے نظام کو بہتر نہ کرتی تو ہم یہ حاصل نہ کر پاتے۔

پیر تک گیس اور بجلی کی کمی پوری کر لی جائے گی، حماد اظہر

ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت کےباوجود کہ اس سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض اپنی صلاحیت کےچوتھے حصے (25%) کے برابر ہی بجلی بنا رہا ہے، یہ ریکارڈ قائم ہوا۔


متعلقہ خبریں