اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5.2 کی شرح سے کورونا کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار 115 ہے جب کہ شہر میں اب تک 781 لوگ عالمی وبا سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسٹورنٹس، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانے کی وارننگ

دوسری جانب گزشتہ روز این سی او سی نے ریسٹورنٹس، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانے کی وارننگ  دی ہے۔

وفاقی وزیر اسدعمر کی صدارت میں گزشتہ روز این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ، جیمز، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں اورسیاحتی مقامات پر خلاف ورزیاں دیکھی گئیں ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر تمام چیف سیکریٹریز پرمشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں تمام اکائیوں میں ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنےکے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

این سی او سی: افغانستان سے پیدل آنے اور جانیوالوں پر پابندی عائد

اجلاس کو بتایا گیا کہ ویکسی نیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجرا کر دیا گیا ہے جس کا مقصد تصدیقی عمل کو ان جگہوں پر ممکن بنانا ہے جہاں داخلے کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں