دھماکہ خیز مواد تیار کرنیوالے گینکسٹر کیخلاف کامیاب آپریشن،9 افراد گرفتار

دھماکہ خیز مواد تیار کرنیوالے گینکسٹر کیخلاف کامیاب آپریشن،9 افراد گرفتار

ہانگ کانگ: دھماکہ خیز مواد بنانے کے الزام میں پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سیکنڈری اسکول کے 6 طلبا بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ دھماکہ خودکش تھا، حملہ آور کی شناخت نہیں ہوئی، شیخ رشید

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ 5 مردوں اور 4 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی عمریں 15 سے 39 سال کے درمیان ہیں۔

گرفتار شدگان پر دھماکہ خیز مواد کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

اصل تحریکوں کو دہشت گردی کا لیبل لگا کر دبا دیا گیا، صدر مملکت

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سٹیو لی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ہاسٹل میں بنائی گئی لیبارٹری میں دھماکہ خیز مواد ٹرائی ایسیٹون ٹرائی پر آکسائیڈ (ٹی اے ٹی پی) تیار کرنے کی کوشش پر گینگسٹر کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں 6 نو عمر طلبہ اور 3 بالغ افراد شامل ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گرفتار شدگان ریلوے نیٹ ورک اور کمرہ عدالت سمیت عوامی مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں ںے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ نقصان زیادہ سے زیادہ ہو۔

امریکی صدر نے داخلی دہشت گردی میں اضافے کا اعتراف کر لیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں ںے گرفتار شدگان کے قبضے سے کئی اشیا تحویل میں لی ہیں جن میں دھماکہ خیز مواد، ٹرائی ایسیٹون ٹرائی پر آکسائیڈ بنانے کے لیے سامان، ایئر گنز، موبائل فونز، سم کارڈز اور نقدی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں