وزیراعظم: آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شرکت نہیں کرونگا

وزیراعظم: آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شرکت نہیں کرونگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت: سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کالونیل دورکے پروٹوکولز کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور وزرا کی سیکیورٹی کا از سرنو جائزہ لیا جائے گا۔

خطے کے ممالک افغان حکومت و طالبان سے بات کریں تاکہ امن کی راہ ہموار ہو، وزیراعظم

اس ضمن میں انہوں ںے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کے امور پر جامع پالیسی لائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ قومی خزانےکی رقم بچانے کے لیے وہ آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں پروٹو کول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، عالمی برادری اداروں کو متحرک کرے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نئی سیکیورٹی پالیسی عوام کی سہولت اوراخراجات میں کمی کے لیے بنائی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں