وزیراعظم کی ہدایت: سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

وزیراعظم کی ہدایت: سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملنے والی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات چیت کا سوچ رہا ہوں،وزیراعظم

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید الاضحیٰ سے قبل ادا کی جائیں۔

ذمہ دار ذرائع نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزارت خزانہ بھرپور طریقے سے متحرک ہو گئی ہے اور اس نے ضروری تیاریاں کر لی ہیں۔

پناہ گزینوں کی آمد سنگین خطرہ پیدا کرسکتی ہے، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی ہدایت کی روشنی میں سرکاری ملازمین کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

خطے کے ممالک افغان حکومت و طالبان سے بات کریں تاکہ امن کی راہ ہموار ہو، وزیراعظم

وفاقی وزارت خزانہ کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اے جی پی آر کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں