قومی احتساب بیورو کی سزاؤں کی شرح 66 فیصد ہے، چیئرمین نیب

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الزامات پر چیئرمین نیب کا نوٹس

فوٹو: فائل


قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی سزاوَں کی شرح 66 فیصد ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی غربت کو جنم دیتی ہے اور ملکی سماجی اقتصادی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور پاکستان کو بدعنونی سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر ہجوم کا حملہ

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب آگاہی تدارک اور اطلاق کی سہ رکنی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب 33 ارب روپے وصول کر چکی ہے، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے اب تک بلواسطہ یا بلاواسطہ 814ارب روپے برآمد کیے، احتساب عدالتوں میں 1273ریفرنس زیر سماعت ہیں۔


متعلقہ خبریں