سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ


 کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد  ایک لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کے اضافے کے بعد 93 ہزار450 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج منفی رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 104  اعشاریہ آٹھ چار پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 47  ہزار 695 پوائنٹس  پربند ہوا۔

 

 


متعلقہ خبریں