عراق میں ایک شادی کی تقریب کے دوران سوپ بناتے ہوئے شیف پتیلے میں گر کر ہلاک ہو گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ عراق کے ضلع ڈوہوک میں قائم شادی ہال کے کچن میں پیش آیا ہے۔
پناہ گاہ کا دورہ: معروف ترک شیف نے مخصوص انداز میں لوگوں کو کھانا پیش کیا
25 سالہ اسماعیل چکن سوپ کی پتیلے میں گرا اور بری طرح جھلس گیا جسے بعد ازاں اسپتال لے جایا گا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پانچ روز بعد ہلاک ہو گیا۔
موسی کے قریبی رشتہ دار نے عرب میڈیا کو بتایا کہ وہ گزشتہ 8 سال سے شادیوں، فوتگی اور دیگر تقریب میں کھانا بنانے کا کام کرتا تھا۔