اسمبلی میں چارپائی کیسے پہنچی؟ تحقیقات شروع، سیکیورٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ

سندھ اسمبلی اجلاس پھر ملتوی: سندھ میں ہمیشہ گنگا الٹی بہتی ہے، خرم شیر زمان

کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس میں چارپائی کیسے پہنچی؟ اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اسمبلی کی سیکیورٹی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی: اپوزیشن اراکین چارپائی اور بستر ایوان میں لے آئے

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایوان میں چارپائی لانے کے معاملے کی انکوائری کررہا ہوں۔

جھنگ کی پہچان، لکڑی سے بنی رنگین چارپائیاں

انہوں ںے اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسمبلی اسٹاف نے چارپائی روکنے کی بھرپورکوشش کی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے اس معاملے پرانکوائری رپورٹ فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق نے کہا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد اسپیکر کارروائی کا تعین کریں گے۔

لاہور کی صارف عدالت میں ناقص چارپائیوں کا مقدمہ

ہم نیوز کے مطابق سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ کل اسمبلی اجلاس کی سیکیورٹی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار بھی متعین ہوں گے۔


متعلقہ خبریں