خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں راشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ


خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں راشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جلد راشن کارڈ متعارف کرائیں گے، غریب عوام کو پیسے نہیں راشن کارڈ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ راشن کارڈ کے ذریعے غریب عوام کے گھر تک راشن فراہم کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں تمام خاندانوں کو صحت کارڈ دیا جا رہا ہے، وزیراعظم

اس موقع پر انہوں نے ایجوکیشن اور زراعت کارڈ بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا،۔

انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن کارڈ کے ذریعے غریب آدمی کا بچہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے گا۔


متعلقہ خبریں