بی آر ٹی میں سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی کمپنی حکومت کی نادہندہ نکلی، کرایہ بھی ادا نہیں کیا

یکم اگست سے  بس ریپیڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی) میں سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

ترجمان بی آر ٹی کے مطابق یکم اگست سے بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری مہلک وبا سے بچاوَ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں،بی آر ٹی کی تمام بسوں اور اسٹیشنز کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے۔

اسد عمر نے جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا

خیال رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل کے تحت این سی او سی مرض کے پھیلاؤ کا تجزیہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا فقدان اور مضبوط کورونا ویکسینیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آ سکتی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور جلد ویکسین لگوائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں