کراچی: ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر وزیراعظم اور ایم کیو ایم میں اتفاق

کراچی: ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر وزیراعظم اور ایم کیو ایم میں اتفاق

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں پہلی مرتبہ عام آدمی کی زندگی سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

 حکومت سندھ کی جانب سے صوبائی فنڈز کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے دو رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل تھے جب کہ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے بارے میں ایم کیو ایم پاکستان اور وزیراعظم کے درمیان اتفاق رائے ہوا۔

کراچی: ڈیری ایسوسی ایشنز کا کارٹیلائزیشن اور پرائس فکسنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس ضمن میں ہم نیوز سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے شہریوں کی زندگی کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 30 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مردم شماری کیلیے رقم مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی، ایم کیو ایم ذرائع

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ ماہ کراچی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتیں متاثر ہورہی ہیں۔


متعلقہ خبریں