لاہور دھماکے سے متعلق اہم پیش رفت


لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے کے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کیا گیا اور دھماکے میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے مزید سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

رات گئے کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشل ائرپورٹ سے بھی ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جو گوجرانوالہ کا رہائشی ہے اور جہاز کے ذریعے لاہور سے کراچی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

مشتبہ شخص کو پرواز سے آف لوڈ کر کے حساس اداروں نے حراست میں لے لیا جبکہ مذکورہ شخص کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا گیا ہے جہاں اس سے دھماکے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہوردھماکےمیں چوری کی گاڑی استعمال ہونےکاشبہ، مقدمہ درج

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی بابو صابو چیک پوسٹ سے داخل ہوئی تھی اور فوٹیج کے مطابق گاڑی بابو صابو چیک پوسٹ پر گزشتہ روز صبح آئی تاہم ناکے پر موجود اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر چیک نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں