پی آئی اے: کینیڈا کی پروازوں کیلئے ایس او پی جاری

PIA

قومی ایئر لائن نے پی آئی اے نے اپنی کینیڈا جانیوالی پروازوں کے لیے ایس او پی جاری کردیئے ہیں۔ کینیڈا جانے والے مسافروں کاپرواز سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مسافروں کوکورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی طور ساتھ رکھنا ہوا۔ 5سال اور زائدعمر کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مسافروں کو پرواز سے قبل ارائیوکین موبائل ایپ سے تفصیلات جمع کرانا ہوں گے۔ مسافروں کو کینیڈا میں قرنطینہ کرنے سے متعلق پلان پرواز سے قبل موبائل پر درج کرنا ہوگا۔

پی آئی اے  کا کہنا ہے کہ روانگی کے وقت کورونا کی علامت کی صورت متعلقہ مسافر کو آف لوڈ کیا جائے گا۔ کینیڈین حکومت نے پی آئی اے کو پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پی ائی اے ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا۔ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

 


متعلقہ خبریں