لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل

لاہور: تیز آندھی کے باعث 100 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلیں جن کے باعث لیسکو ریجن کے 120 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ لیسکو چیف کی ہدایت پر فیلڈ اسٹاف کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

موسلا دھار بارش: آئیسکو کے 35 فیڈرز ٹرپ کر گئے، کئی علاقوں میں بجلی غائب

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ  اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث 35 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سرکل اور گردونواح میں تیز بارش
کے سبب 35 سے زائد فیڈرز پر فالٹ آیا تھا۔


متعلقہ خبریں