نارتھ کراچی میں چلتی بس پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق زخمیوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، دوسری بیوی کے بیٹے نے گولیاں چلائیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے میں زخمی افراد کابیان لیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین نےاپنے بیان میں کہا کہ 2 ملزمان نے فائرنگ کی اوراسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کو فائرنگ کی جگہ سے فی الحال کوئی شواہدا نہیں ملے۔ فائرنگ چلتی ہوئی بس پر کی گئی۔ زخمی شخص نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ دوسری بیوی کے بیٹے نے فائرنگ کی۔