کراچی: چوری شدہ گاڑیوں کا آن لائن ٹیکسی سروس میں استعمال


کراچی: شہر قائد کے رہائشیوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس بات کا انکشاف بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے کارندوں نے گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیش میں کیا ہے۔

کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائم ہے، عالمگیر خان

ہم نیوز کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چوری کرنے والے بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے گرفتار کیے جانے والے کارندوں میں ساربان عرف پپو، راشد منہاس، ریحان، رانا عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔

کراچی:جرائم کے لیے بڑے ہتھیار استعمال کرنے والا گروہ گرفتار

اے وی ایل سی کے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں 5 گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ملزمان شہریوں کی گاڑیاں چوری کرکے آن لائن ٹیکسی سروس اور رینٹ پر فراہم کرتے تھے۔ ملزمان میں بلوچستان کا خریدار بھی شامل ہے۔

سائبر کرائمز کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے پاس 4 لاکھ 2 ہزار 477 شکایات

ذرائع کے مطابق ملزمان نے 2021 میں بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی گاڑی بھی حادثے کے مقام سے چوری کی اور اسے بلوچستان میں سستے داموں فروخت کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں