پنجاب کا 2600 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا


پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا 2600 ارب روپے مالیت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ پنجاب خدوم ہاشم جواں بخت صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

ترجمان محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقے کیلئے سازگار ہو گا جس میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں صنعت کاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا بجٹ کسانوں ، مزدوں اور سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری لائے گا، اس میں جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع کے لیے عوامی ضروریات کے پروگرام شامل ہیں۔

ترجمان محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بجٹ میں لاہور کیلئے صاف پانی اور تجارتی انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس لگائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں صوبے میں سڑکوں کی مرمت کے منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبرتک پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ آئندہ مالی سال میں بچوں کیلئے کارڈیک اسپتال کے قیام کیلئے بھی فنڈز مختص ہیں۔

ترجمان محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنا رہی ہے، جس کے لیے فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں،۔


متعلقہ خبریں