مراد علی شاہ کراچی میں پانی کے بحران کے ذمہ دار ہیں، فواد چودھری


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ کو بلدیاتی نظام کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے، سپریم کورٹ آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد کرائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ کراچی کے عوام سندھ حکومت سے تنگ ہیں۔ ہمیں کراچی کے مسائل کاادراک ہے۔ کراچی کے شہریوں کو پینے کا پانی دستیاب نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی پارٹی پانی نہ ملنے کی ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ  کی پارٹی بنا دیا گیا۔ سندھ حکومت قوم پرستی کی سیاست میں پڑگئی ہے۔ پیپلز پارٹی کو دوبارہ وفاق کی سیاست کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: امریکہ کے کہنے پر روس کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان میں انتہا پسندی کی پشت پناہی کی گئی، فواد چودھری

فواد چودھر نے کہا کہ امید ہے سندھ  حکومت رواں سال کچھ  پیسہ عوام پر لگائے گی۔ سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو واضح ترقی نظرآتی۔ سندھ میں سڑکوں کا برا حال اور اسپتالوں میں سہولتوں کی کمی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ  کراچی کا میئربراہ راست منتخب ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ احسن اقبال سینئر رہنما ہیں کبھی عقل کی بات بھی کرلیا کریں۔ احسن اقبال نےالیکٹرونک ووٹنگ مشین دیکھے بغیرمسترد کی۔ ہرالیکشن کے بعد تنازع کھڑا ہوتا ہے۔ شفاف الیکشن کیلئے اپوزیشن کو سنجیدہ  کوششیں کرنی چاہئیں۔ ن لیگ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق نہیں دینا چاہتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ امریکا کو کسی قسم کے ایئر بیسز نہیں دیئے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں