اپوزیشن سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے مشن پر ہے، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعا و نشریات فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے مشن پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر نہیں سنی اور احتجاج کررہی ہے۔

تعلیم کا مجموعی بجٹ 87 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 66 ارب روپے مختص

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ تقریر سن لیتی تو شاید احتجاج کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن نے پہلے ہی ذہن بنا رکھا تھا کہ شور شرابہ کرنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی آئندہ 5 سال بھی اسی طرح احتجاج کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مشورہ دیا کہ اپوزیشن بجٹ کا مطالعہ کرے اور تجاویز دے کہ وہ کیا چاہتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے کیسز ختم کر دیں۔

بجٹ: عوامی ردعمل، انٹرنیٹ ڈیٹا پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ یہ کیسز ہمارے ذاتی نہیں ہیں کہ ہم معاف کر دیں۔ انہوں ںے کہا کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں تو کیسز ختم ہو جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ الیکٹورل ریفارمزپرجو تحفظات ہیں آئیں ان پر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی دلدل سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قرضوں کی زنجیر میں جکڑی ہوئی قوم کو نئی امید دی ہے۔

بجٹ: کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے معاشی اور انتظامی اصلاحات کا تاریخی سفر شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مثبت پالیسیوں سے ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں