اپوزیشن کا بائیکاٹ: اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل قومی اسمبلی سے منظور


حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کروالیا۔ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے ووٹنک کا بائیکاٹ کیا اور اراکین احتجاجاً ایوان سے باہر چلے گئے۔

بل کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کیلئے نادرا کیساتھ مل کر کام کریگا۔ الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین حاصل کریگا۔

مزید پڑھیں: عوامی مسائل حل کرنے ہیں تو اپوزیشن کی رائے سننا ہوگی، بلاول بھٹو

قومی اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا کہ اپوزیشن نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور بل کی مخالفت بھی کی، اب یہ بل سینیٹ آف پاکستان میں پیش ہوگا۔

قومی اسمبلی میں مالیاتی ادارے محفوظ منتقلی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔  قومی اسمبلی میں انتخابات ترمیم بل 2021 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بل کوشق وارمنظورکیا گیا۔

قومی اسمبلی میں پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ پاکستان قومی جہاز رانی کارپوریشن ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ گوادرپورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی میں گوادرپورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا گیا۔ بل وفاقی وزیرعلی زیدی نے پیش کیا

قومی اسمبلی میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کا ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا گیا۔ وفاقی وزیرحماد اظہر نے بل پیش کیا۔

قومی اسمبلی سے انسداد زنا بالجبربل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔


متعلقہ خبریں