پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

فائل فوٹو۔–


بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب  مراد راس نے کہا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں صبح 7 بجے کلاسز کا آغاز ہو گا۔ تعلیمی سرگرمیاں دن ساڑھے 11 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں جاری غیر معمولی گرمی کی وجہ سے گزشتہ روز وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار کم کر دیے تھے۔

مزید پڑھیں: فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے سوموار سے جمعرات تک صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے جب کہ ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو کھلیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایک گھنٹہ جلد کھولے جائیں گے اور 11 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں رہیں گی۔ تعلیمی اداروں کو 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔

اس سے قبل  تعلیمی اداروں کے اوقات کارصبح 8 سےدوپہر 1 بجے تک تھے۔

 


متعلقہ خبریں