زمین کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ تاریخ کی بلند ترین سطح پر


زمین کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود گزشتہ چند ماہ کے دوران زمین کی فضا میں زہریلی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس تاریخی حد تک زیادہ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں قائم ماؤنا لوآ مشاہدہ گاہ نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اس ارتکاز کی اوسط شرح چار سو انیس پارٹیکلز فی ملین ہو گئی۔

موسمیاتی تبدیلی: گرین لینڈ میں جمی برف تیزی سے پگھلنے لگی 

اس مشاہدہ گاہ کے مطابق اس نے زمین کی فضا میں اس گیس کے ارتکاز کی پیمائش کا سلسلہ انیس سو اٹھاون میں شروع کیا تھا اور تب سے آج تک یہ شرح پہلے کبھی اتنی زیادہ نہیں رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے سال مئی میں یہ اوسط شرح چار سو سترہ پی پی ایم رہی تھی۔


متعلقہ خبریں