کرسپی چکن آرڈر کرنے والی خاتون کو فرائی تولیہ موصول


فلیپائن میں ایک خاتون کی مزیدار چکن کھانے کی حسرت پر اس وقت پانی پھر گیا جب اسے چکن کی جگہ فرائی تولیہ موصول ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علیوئی پیرز نامی خاتون نے بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے اور خود کے لیے معروف فاسٹ فوڈ کمپنی سے آن لائن فرائی چکن آرڈر کروایا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ جب پارسل کھولا تو چکن تھوڑا سا مختلف معلوم ہوا تاہم اس پر بیسن کی ویسے ہی تہ لگی ہوئی تھی جس طرح فرائی چکن پر لگی ہوتی ہے۔

گرما گرم مزیدار چکن لوبیا

انہوں نے بتایا کہ صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب میرے بیٹے نے چکن کھانے کے لیے پکڑا تو اس میں سے تولیہ نکل آیا۔

خاتون نے بتایا کہ چکن کی جگہ فرائی ہوا تولیہ دیکھ کر میرا دل بہت خراب ہوا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے فیس بک پر تمام واقعہ اور فرائی تولیے کی ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کر دیں۔ فیس بک پر شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک دو کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ اس کمپنی سے کھانا آرڈر کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔


متعلقہ خبریں