اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ملک کی قیادت اور وزرا کرپٹ ہوں توملک دیوالیہ ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔
خودکوجمہوری کہنے والے فوج کو حکومت گرانے کا کہہ رہے ہیں، وزیراعظم
جب نچلی سطح کےحکام رشوت لیتےہیں تو اس سےعام شہریوں کیلئےمسائل پیدا ہوتے ہیں کیونکہ رشوت کا پیسہ ایک طرح سےان پر محصول کی مانند ہےمگرجب سربراہانِ ریاست/حکومت اور انکے وزراء بدعنوان ہوتے ہیں توممالک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور انکا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔pic.twitter.com/hLPkSWMMvX
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 6, 2021
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھوٹے سرکاری ملازمین رشوت لے کرشہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عام شہری رشوت کی رقم اپنے اوپرٹیکس تصورکرتا ہے۔
پانی کا مسئلہ: حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی، قوم کو مل کر یہ جنگ لڑنا ہو گی، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب ریاست کے سربراہان اور ان کے وزرا بدعنوان ہوتے ہیں تو ملک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور ان کا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔