سعودی عرب: حج کے طریقہ کار کا اعلان آئندہ چند روز میں ہو گا

حج: 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ 50 ہزار درخواستیں

ریاض: سعودی عرب کے وزرائے صحت و حج کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث درپیش چیلنجوں کی روشنی میں آئندہ چند روز کے دوران امسال حج کا طریقہ کار واضح کریں گے۔

انڈونیشیا: اپنے شہریوں کے لیے رواں سال حج منسوخ کردیا

خلیجی ویب سائٹ نے یہ بات سبق الاخبار کے حوالےسے بتائی ہے۔ اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ماجد القصبی نے کیا ہے۔

سعودی عرب کے قائم مقام وزیراطلاعات و نشریات ماجد القصبی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مسلسل تبدیلی کی وجہ سے امسال حج کا طریقہ کار واضح نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال حج کی حکمت عملی واضح نہ ہونے کے کئی اسباب ہیں لیکن سب سے اہم سبب کورونا وائرس میں مسلسل تبدیلی اور ویکسین کی قلت ہے۔

رواں سال حج پر آٹھ سے 10 لاکھ روپے تک خرچہ آئے گا

خلیجی ویب سائٹ کے مطابق ماجد القصبی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی انتہائی کوشش ہے کہ حج مقامات اندرون سعودی عرب اور مسلم دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں۔


متعلقہ خبریں