وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے سے متعلق وائلڈ لائف اسلام آباد نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پانچ ماہ میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کے 32 واقعات پیش آئے ہیں جس سے 171 ایکڑ سے زائد کی اراضی متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے پائن، املتاس اور کچنار کے درخت بری طرح متاثر ہوئے پیں۔
اس کے علاوہ آگ لگنے سے پیرسوہاوا، نریاس ویلی، ٹریل فائیو، تلہاڑ ویلی اور سیدپور کے جنگلات متاثر ہوئے ہیں۔
اسلام آباد: مارگلہ کے پہاڑوں پر لگی آگ پر 90 فیصد تک قابو پا لیا گیا
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ لگی تھی جس پر چند روز بعد قابو پا لیا گیا تھا۔