وزیر اعظم کی قوم سے شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے گرین فنانسنگ انوویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ وہ ملک میں جاری شجرکاری مہم میں حصہ لے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 10 ارب درخت اگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور 10 ارب درخت اگانے کا عمل عوامی تعاون سے ہی مکمل ہو گا۔ ہم نے اپنی نسلوں کو پاک صاف پاکستان دینا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے صحرائی علاقوں میں بھی شجرکاری مہم شروع کی ہے کیونکہ صحرائی علاقوں میں درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک صاف ماحول آئندہ نسلوں کے لیے ضروری ہے اور خوشی ہے کہ ملک میں شجر کاری مہم سے متعلق آگاہی ہو رہی ہے۔ ماحولیات کے لیے جنگلات ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کے بغیر تنخواہ نہیں ملے گی

عمران خان نے کہا کہ عالمی حدت کی بات پر لوگ ہنستے تھے اور غیرسنجیدہ لیتے تھے۔ آسڑیلیا اورامریکی ریاست کیلفورنیا کی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں