اسلام آباد: ٹینکر کے ذریعے شراب سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

اسلام آباد: ٹینکر کے ذریعے شراب سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے شراب کی بڑی کھیپ اور ملزمان پکڑ لیے ہیں۔ ملزمان ٹینکر کے ذریعے شراب سپلائی کرتے تھے۔

راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان سیاحتی بس سروس بحال

ہم نیوز کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں پولیس نے ایک ایسا ٹینکر پکڑا ہے جو شراب سے بھرا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ٹینکر میں 25 ہزار سے زائد لیٹر شراب موجود تھی۔

پنجاب پولیس کا کارنامہ، ولائتی شراب دیسی شراب میں تبدیل

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پٹرول کی آڑ میں اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، لاہور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتے تھے۔

ہم نیوز کے پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ شراب سے بھرے ہوئے ٹینکر کے علاوہ 13 ٹینکیاں، تین موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ بھی پولیس نے قبضے میں لیا ہے۔

دبئی: غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے اور شراب نوشی کی اجازت

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان پٹرول سپلائی کرنے والے ٹینکر کے ذریعے مظفر گڑھ سے شراب منگواتے اور گاہکوں کو فراہم کرتے تھے۔

اسلام آباد: درختوں کے خشک پتے اب ضائع نہیں ہوں گے

ہم نیوز کے مطابق گرفتار کیے جانے والے 8 ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں