گوگل نے اینڈرائڈ کیلئے “اسکرین شاٹ فیچر” متعارف کر دیا


گوگل نے اینڈرائڈ کے لیے “اسکرین شاٹ فیچر” متعارف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کروم نے صارفین کے لئے بہت ہی کارآمد فیچر متعارف کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کروم کے ایڈیٹر آپشن میں بلٹ ان اسکرین شاٹ کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ نیا فیچرغیر ضروری مواد کو فریم سے باہر کرے گا جبکہ ایڈریس بار کے ساتھ ساتھ ویب پیج کو بھی کیپچر کرسکے گا۔

اینڈرائڈ صارفین کے لیے نیا فیچر شیئر مینو کے آپشن میں اسکرین شاٹ کے طور پر موجود ہے۔ جس کے تحت اب صارفین کسی بھی ویب پیچ کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں ساتھ ہی اس میں باآسانی تبدیلی بھی کرسکتے ہیں۔

دنیا کی مقبول ترین سرچ انجن گوگل کروم کمپیوٹر سمیت اینڈرائڈ سسٹم سے چلنے والے موبائل فونزکے لیے بھی ایک مقبول ترین براؤزر  ہے اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی صارفین کی دلچسپی بڑھانے کےلیے آئے روز مختلف اور دلچسپ فیچرز پر کام کرتی رہتی ہے۔


متعلقہ خبریں