فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن سے زیادہ مؤثر

اسلام آباد: فائزر بائیو این ٹیک کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پاکستان: کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب، پاک ویک کا نام دیدیا گیا

ہم نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو مل گئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار خواکیں جمعہ کے دن پاکستان پہنچی ہیں۔

فائزر کی کورونا ویکسین کویکس کے تحت پاکستان کو فراہم کی گئی ہے۔ اس سے قبل کوویکس کے تحت پاکستان کو ایسٹرازینیکا کی بھی 12 لاکھ خوراکیں ملی تھیں۔

کورونا ویکسین لگوائیں: ڈالرز میں انعام پائیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت صحت فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ پاکستان نے چینی کمپنیوں سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔


متعلقہ خبریں