بغیر شناختی کارڈ والے افراد کی بھی کورونا ویکسی نیشن کرائی جائے گی، علی محمد خان

ALI MUHAMMAD KHAN

وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سینیٹ اجلاس کو بتایا کہ شروع میں ہم کم کورونا ویکسین لگا رہے تھے، اب ویکسی نیشن بڑھا دی ہے۔  اس وقت کورونا ویکسی نیشن ایک لاکھ یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ 3.2 ملین افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز اور 1.5ملین افراد کو مکمل ویکسین لگ گئی۔ کوشش ہے کہ تین سال سے قبل ہم پوری آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان کی بھی کورونا ویکسی نیشن کرائی جائے گی۔ وزرات صحت اس کا طریقہ کار تلاش کرے گی۔

علی محمد خان نے کہا کہ  چینی ویکسین پر حج کی اجازت نہ ملنے پر سعودی عرب سے رابطے میں ہیں۔ ہمارا کوئی بھی حاجی چینی ویکسین کی وجہ سے حج سے محروم نہیں رہے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ پولیس کے تمام اہلکاروں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

 سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں وزارت صحت  نے کہا کہ پاکستان میں 11 کروڑ 20 لاکھ افراد کورونا ویکسین کے اہل ہیں.

سینیٹ میں تحریری جواب میں وزارت صحت نے بتایا کہ اس وقت تک 32 لاکھ افراد کو ، کورونا ویکسین کی ایک ڈوزاور پندرہ لاکھ افراد کو دو ڈوز لگ چکی ہے۔

تحریری جوب کے مطابق رواں سال  کے اختتام تک 7 کروڑ 80 لاکھ آبادی کو کورونا ویکسن لگانے کا ہدف ہے, اگلے سال مکمل آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے.

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی 18 سال سے کم عمر آبادی کو جو کہ 49 فیصد ہے، اس کو ویکیسن کی ضرورت نہیں۔


متعلقہ خبریں