اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو یواین کی قرارداد وں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میرا کردار غیر جانب دار ہوتا ہے تاہم انہوں نے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں یو این کی جنرل اسمبلی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کیخلاف ہے، منیر اکرم
ہم نیوز کے مطابق تین روزہ دورہ پاکستان کے موقع پرانہوں ںے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بھی امن کی بحالی ضروری ہے۔ انہوں نے افغانستان میں امن کو پاکستان اور علاقائی ترقی کے لیے لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا امن عمل میں کردار قابل تعریف ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکرنے زور دے کر کہا کہ خطے میں تمام ممالک کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں ںے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ںے مسئلہ فلسطین پر اپنا مؤقف احسن انداز میں پیش کیا۔
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
یواین جنرل اسمبلی نے فلسطین کی صورتحال پراجلا س بلایا اور ہم نے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مضبوط مؤقف اپنایا۔
کشمیرکی سابقہ حیثیت بحال ہونے تک بھارت کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے،وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ خطے میں ریاستی تنازعات کے حل کے لیے جنرل اسمبلی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ یواین سیکریٹری جنرل اورصدرامن عمل آگے بڑھائیں۔
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کےخاتمے کے لیے مذاکرات کی فضا کو بحال کرنا ہوگا۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال مختلف نہیں ہے۔
پاکستان مسئلہ فلسطین اور کشمیر کےمنصفانہ حل کا متمنی ہے، شاہ محمود
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر یواین صدر اورسیکریٹری قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کریں۔