اسلام آباد: کورونا کے باعث ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

PIMS

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان پمز اسپتال کے مطابق ڈاکٹر محمد احمد 2 ہفتے سے وینٹی لیٹرپر تھے انہیں 4 ہفتے قبل کورونا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 65 اموات اور2ہزا724کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح4.61 فیصد رہی۔

کورونا:پاکستان میں19سال یا زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار465تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ8ہزار576 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار268ہے اور 8 لاکھ 27ہزار843 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں