کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے سندھ اسمبلی میں ایک بل جمع کرایا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نوجوانوں کی 18 سال کی عمر کے بعد شادی نہ کیے جانے کی صورت میں والدین کو قصور وار ٹھہرایا جائے۔
ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں جمع کرائے جانے والے بل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کو روکنے کا واحد حل عین اسلامی قوانین کے مطابق شادی کا بر وقت ہوجانا ہے۔
سندھ اسمبلی میں جمع کرائے جانے والے بل میں کہا گیا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی وقت پر شادی کو یقینی بنائیں اور 18 سال کے بعد بچوں کی شادی میں تاخیر نہ کی جائے۔
جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نے اپنے بل کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں والدین کے ساتھ نہ صرف تعاون کرے بلکہ اس عمل کو سہل اور کم خرچ بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق طے کردے اور شادی میں ہونے والی غیر رسمی تمام سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرے۔
16 بیویاں، 151 بچوں کے باوجود 17 ویں شادی کا خواہشمند شخص
سندھ اسمبلی کے رکن کی جانب سے بل جمع کرائے جانے کی اطلاع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس کا ذکر ہوا تو صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آنے لگیں۔
Bill has been proposed by an JI MPA – will be bulldozed by PPP. https://t.co/LTaUipXtCN
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) May 26, 2021
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے تجویز کردہ بل کو پیپلز پارٹی بلڈوز کر دے گی۔
شادی کے وقت دیئے گئے تحفے دلہن کی جائیداد ہیں، سپریم کورٹ
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے یہ بات ایک لینہ نامی صارف کی جانب سے دیے جانے والے ردعمل میں لکھی ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے اپنے اپنے ردعمل ظاہر کرنا شروع کردیے ہیں۔
شیخ رشید احمد کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی
ایک صارف نے بختاور بھٹو کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پہلے حیدر آباد کا کچرہ بلڈوز کریں، جس کو دریاؤں میں ڈالا جا رہا ہے۔