سندھ میں کورونا سے مزید 24 افراد جاں بحق، 1293 متاثر

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 1293 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار42 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 966 کی اموات ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 883 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 764 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار601 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: سندھ میں پابندیاں برقرار رکھنےکافیصلہ

یاد رہے کہ دو روز قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ صوبے میں تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں اساتذہ 50 فیصد کی حاضری کے احکامات کے تحت آسکیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ آن لائن کلاسز کے ساتھ ہوم ورک کے لیے ای میل اور واٹس ایپ سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے جاری کردہ سلیبس کے تحت اپنا کورس مکمل کرائیں۔


متعلقہ خبریں